بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت میچ کی وجہ سے احمد آباد میں چارٹرڈ فلائٹس کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔سول ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں احمد آباد ایئر پر 650 نان شیڈول چارٹرڈ ہوائی جہاز چلانے کی توقع ہے۔ورلڈ کپ کا پہلا میچ 5 اکتوبر کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان احمد آباد میں میچ 14 اکتوبر کو شیڈول ہے۔
یہ بھی پڑھیں
کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان،پاک بھارت ٹاکرا 15اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا
ان میچز کے لیے اہم سیاستدان، بزنس ٹائیکونز، شوبز اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات احمد آباد آئیں گی، مشہور شخصیات چارٹرڈ ایئر کرافٹ کے ذریعے احمد آباد پہنچیں گی۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت میچ کے لیے چارٹرڈ پروازوں کی دستیابی کے بارے میں بھی استفسار کیا ہے، پاک بھارت میچ سے ایک دن پہلے اور میچ کے اگلے دن غیر ملکیوں کے لیے پروازیں بہت زیادہ ہوتی ہیں۔ –
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹارز بھی چارٹرڈ فلائٹس کی بکنگ اور دستیابی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ احمد آباد ایئرپورٹ پر 43 ہوائی جہازوں کے لیے پارکنگ کا انتظام ہے اور گجرات میں 2022 کے انتخابات کے دوران احمد آباد ایئرپورٹ نے ایک دن میں 79 چارٹرڈ ایئر کرافٹ ہینڈل کیے تھے۔احمد آباد ہوائی اڈے پر روزانہ 250 ملکی اور بین الاقوامی پروازیں طے ہوتی ہیں۔