119
پاکستانی ٹیم کے ترجمان کے مطابق مکی آرتھر کاؤنٹی کرکٹ میں مصروفیات کے اختتام پر انگلینڈ سے بھارت پہنچ گئے ہیں۔ مکی آرتھر اس سے قبل ایشیا کپ کے چند میچوں کے لیے قومی ٹیم کے ساتھ تھے۔ پاکستانی ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر اب پوری طرح پاکستانی ٹیم کے ساتھ موجود ہوں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ہے جس کے لیے پاکستانی ٹیم آج دوپہر کے سیشن میں ٹریننگ کرے گی