پاکستان کی پہلی خاتون خلا باز نمیرہ سلیم کراچی سے ڈیلاس، ٹیکساس پہنچ گئیں، جہاں سے وہ 5 اکتوبر کو خلا کا سفر کریں گی۔
اس موقع پر نمیرہ سلیم کا کہنا تھا کہ میں بہت مشکور ہوں کہ میرے ملک نے مجھے اتنا سپورٹ کیا، میں پاکستان کا جھنڈا بڑے فخر سے خلا میں لے کر جاؤں گی۔
Galactic کمرشل اسپیس لائنر کا Galactic 04 مشن 5 اکتوبر کو نیو میکسیکو میں اسپیس پورٹ امریکہ سے روانہ ہوگا۔
دبئی میں مقیم نمیرہ سلیم پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے 2007 میں قطب شمالی اور 2008 میں قطب جنوبی پر پاکستانی پرچم لہرایا تھا۔
واضح رہے کہ ورجن گیلیکٹک جون 2023 کے آخر میں پہلی کمرشل فلائٹ خلا میں لے جانے میں کامیاب ہوئی تھی تاہم اس پرواز میں عام سیاحوں کے بجائے اٹلی کے ماہرین کو لے جایا گیا تھا۔
بعد ازاں اگست اور ستمبر میں اس کمپنی نے سیاحوں کے لیے پہلی خلائی پرواز خلا میں بھیجی۔
اس مشن پر 3 سیاح سفر کریں گے جن میں نمیرہ سلیم بھی شامل ہیں جو کمپنی کے وی ایس ایس یونٹی خلائی جہاز کے کیبن میں موجود ہوں گی۔
اس امریکی کمپنی کے خلائی سیاحت کے لیے ٹکٹ خریدنے والے پہلے 100 افراد میں نمیرہ سلیم بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے 2006 میں نمیرہ سلیم کو پہلی پاکستانی خلاباز قرار دیا تھا اور 2011 میں انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔
102