بھارت میں افغانستان کے سفارت خانے کی بندش کی خبر اس وقت سامنے آئی جب افغان سفارت خانے نے بھارتی وزارت خارجہ کو خط ارسال کیا۔ خط میں واضح طور پر ان مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے جن کی وجہ سے اس انتہائی اقدام کی ضرورت تھی۔
خط کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے افغانستان کو ناکافی سفارتی حمایت بھی سفارتخانے کی بندش کی بڑی وجہ بتائی گئی ہے۔ 6 اگست 2021 کو امارت اسلامیہ افغانستان کی طرف سے کابل پر قبضے کے بعد سے 3000 افغان طلباء اور بہت سے افغان شہری اب بھی ویزے کے بغیر ہیں۔
افغانستان کے سفارت خانے کی بندش دراصل افغان کمیونٹی اور بھارت کے وفادار پالیسی سازوں کی شکایات کی کہانی ہے۔