سعودی عرب کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسندوں کو قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دینا انتہائی افسوسناک ہے۔سعودی عرب نے سویڈن کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے واقعات کو فوری طور پر روکے جو اشتعال انگیزی، نفرت اور تقسیم کا باعث بنتے ہیں۔یاد رہے کہ سویڈن میں حالیہ دنوں میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے کئی واقعات پیش آئے ہیں اور بالخصوص اسلامی ممالک اور عالمی برادری نے ان واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے وہاں بڑھتی ہوئی مذہبی منافرت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ حکومت ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے اظہار رائے کی آزادی کو جواز بناتی رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔