194
وزیراعلیٰ پنجاب نے سکولوں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں جس کے تحت اساتذہ گیٹ پر سکول آنے والے ہر بچے کی آنکھیں چیک کریں گے۔
دوسری جانب پنجاب میں آشوب چشم کے کیسز میں خاطر خواہ کمی نہ ہوسکی اور 24 گھنٹوں کے دوران آشوب چشم کے مزید 9 ہزار 401 کیسز رپورٹ ہوئے جہاں سب سے زیادہ 1577 کیسز بہاولپور میں رپورٹ ہوئے۔