اداکارہ کی شادی کی تقریب میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی محدود تعداد نے شرکت کی۔
اداکارہ ماہرہ خان کی منیجر انوش طلحہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ سفید برائیڈل گاؤن میں ملبوس اپنے شوہر کی طرف چل رہی ہیں۔
اداکارہ ماہرہ خان بول، منٹو، ایکٹر ان لاء، رئیس، اورنا، ست دن محبتیں جیسی فلموں میں کام کر چکی ہیں اور حال ہی میں فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں ان کی جاندار اداکاری کو نہ صرف شائقین اور ناقدین نے سراہا بلکہ فلم کی تعریف بھی کی۔
اس سے قبل 2007 میں اداکارہ ماہرہ خان کی پہلی شادی علی عسکری سے ہوئی تھی تاہم 2015 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ماہرہ خان کا پہلی شادی سے 13 سالہ بیٹا ہے۔
267