اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نیشنل ایپکس کمیٹی نے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سول و عسکری حکام، حساس اداروں کے سربراہان، چاروں صوبائی آئی جیز اور چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اپیکس کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کو ملک چھوڑنے کی آخری تاریخ دیے جانے کا امکان ہے۔ تمام تارکین وطن تمام اثاثے فروخت کرنے اور متوقع آخری تاریخ تک وطن واپس بھیجنے کے پابند ہوں گے۔
ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد غیر ملکیوں کو ملک بدر کر دیا جائے گا اور جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی۔
صرف "رجسٹریشن کے ثبوت” والے افغان مہاجرین ہی پاکستان میں آباد ہونے کے اہل ہوں گے تمام غیر قانونی افغان مہاجرین، پاکستان میں مقیم شہریوں کو بھی ممکنہ ڈیڈ لائن تک اپنے ملک واپس جانا ہو گا۔