اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں خودکش دھماکے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 90 افراد کو حراست میں لے لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک پولیس نے انقرہ میں اتوار کو ہونے والے حملے میں ملوث دہشت گردوں کی تلاش کے لیے 18 صوبوں میں کارروائیوں کے دوران 90 افراد کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق کرد جنگجو گروپ سے ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں سرکاری عمارتوں کے قریب خودکش دھماکے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دوسرا حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا، دھماکے کی ذمہ داری کرد جنگجوؤں نے قبول کی تھی۔
110