یہ بھی پڑھیں
مصر شہر میں ہزار سال قبل سمندر میں ڈوب جانے والا خزانہ دریافت
حیرت انگیز دریافت جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ نے کی ہے جو دنیا کی سب سے طاقتور دوربین ہے۔ دریافت کے بارے میں دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سیارے جوڑوں میں حرکت کرتے نظر آتے ہیں۔ ماہرین فلکیات فی الحال ان کی وضاحت کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے مشہور اورین نیبولا کے ایک نئے تفصیلی سروے میں ان سیاروں کا مشاہدہ کیا، جہاں سیاروں کے تقریباً 40 ملتے جلتے جوڑے ہیں۔
مزید پـڑھیں
بچے کا 2 ہزار سال پرانا جوتا دریافت
سائنسدانوں نے ان سیاروں کو مختصر طور پر "JUMBOs” کا نام دیا ہے۔ تاہم ناسا کے ماہرین فلکیات نے دو امکانات کا ذکر کیا ہے کہ وہ کس طرح بغیر کسی نظام شمسی کے خلا میں گھوم رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک امکان یہ ہے کہ یہ سیارے نیبولا کے ان علاقوں سے نکلے ہیں جہاں مواد کی کثافت ستاروں کو مکمل طور پر بنانے کے لیے ناکافی تھی، اس لیے ان کو نکال دیا گیا۔ایک اور امکان یہ ہے کہ وہ ستاروں کے گرد بنتے ہیں اور پھر مختلف تعاملات کے ذریعے خلا میں نکالے جاتے ہیں۔ناسا کے پروفیسر مارک میک کیوگرین نے کہا کہ مذکورہ بالا دو امکانات میں سے فی الحال پہلا مفروضہ اپنایا گیا ہے۔