141
دہلی پولیس نے 35 مختلف مقامات پر آپریشن کرتے ہوئے مودی حکومت پر تنقید کرنے والے کئی صحافیوں کو گرفتار کیا، ان کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ ضبط کر لیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں گرفتار ہونے والوں میں صحافی ابھیسار شرما، بھاشا سنگھ، ٹیسٹا سیٹالواد شامل ہیں جب کہ معروف کامیڈین سنجے راجوا کو بھی دہلی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی اور ممبئی سمیت 35 مختلف مقامات سے گرفتار کیے گئے افراد کو مودی حکومت کے کٹر ناقدین کے طور پر جانا جاتا ہے۔