گھر پر گاڑی دھونے پر 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، لاہور ہائیکورٹ کا حکم

سماعت کے دوران عدالت نے لاہور شہر میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر ایل ڈی اے کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کا سیزن شروع ہوگیا ہے، چھ ماہ پہلے تیاری کرنی ہوگی۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ نگران حکومت کو پتہ نہیں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے میں اتنی جلدی کیوں ہے، اس حکومت کا مسئلہ کیا ہے سمجھ سے بالاتر ہے، جو کام ہونے جا رہے ہیں وہ نہیں ہو رہے
عدالت نے شہر میں غلط طریقے سے گاڑیاں پارک کرنے والوں پر 5 ہزار اور گھر پر گاڑیاں دھونے والوں پر 3 ہزار روپے جرمانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ جرمانہ واسا کے خزانے میں جائے گا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں پانی کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے، ایل ڈی اے نے رجسٹرار ہاؤسنگ سوسائٹیز کو احکامات سے آگاہ کر دیا۔
جوڈیشل واٹر کمیشن نے عدالت کو تجویز دی ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانے میں 2 ہزار روپے اضافہ کیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے گھر پر گاڑی دھونے پر 3 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس شاہد کریم نے کی۔
سماعت کے دوران عدالت نے لاہور شہر میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر ایل ڈی اے کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کا سیزن شروع ہوگیا ہے، چھ ماہ پہلے تیاری کرنی ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca