مہنگائی،بجلی کے بلوں میں غیر ضروری ٹیکسز کے خلاف آزاد کشمیر میں ہڑتال

 

 

جس میں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ ہر قسم کے کاروبار ٹھپ ہیں۔ دکانیں اور بازار بند ہیں۔ہڑتال کی حمایت تجارتی انجمنوں، وکلاء، ٹرانسپورٹرز اور زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ تنظیموں اور یونینوں نے کی ہے۔ ہڑتال کے باعث آزاد کشمیر میں تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں جب کہ متعدد نجی اسکولوں نے چھٹی کا اعلان کردیا ہے تاہم سرکاری ہسپتالوںکے ڈاکٹروں اور عملے کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

 

 

مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کے خلاف احتجاجی مہم کے سلسلے میں مظاہرین نے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہوں کو بلاک کردیا۔ ایکشن کمیٹی کے مطابق احتجاج میں ایمبولینس کے علاوہ کسی دوسری گاڑی کو نہیں چلنے دیں گے۔

 

احتجاج کے دوران مکمل پہیہ جام ہڑتال کے تحت دارالحکومت مظفرآباد سے دوسرے شہر جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر معطل ہے جبکہ مظاہرین مختلف ریلیوں کی شکل میں چوراہوں پر جمع ہو کر احتجاج اور نعرے بازی کر رہے ہیں۔

ادھر مظفرآباد کے اڈا ڈھکی چوک پر ہزاروں کشمیری جمع ہو کر مہنگائی اور بجلی کے بلند بلوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ اس موقع

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com