میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگی رہنما کو واپسی کے سفر کے لیے کسی گارنٹی یا یقین دہانی کی ضرورت نہیں، نواز شریف کی واپسی بھی یقینی ہوگی۔آج تک کس کو ضمانت نہیں ملی؟صرف میں نے حفاظتی ضمانت لینے سے انکار کیا تھا
انہوں نے کہا کہ ڈالر کی اصل قیمت 250 روپے ہے، ستمبر 2022 میں کہا تھا کہ ڈالر کا ریٹ 200 سے کم ہونا چاہیے، ڈالر 250 روپے کے قریب آنا چاہیے، کوئی وجہ نہیں کہ ڈالر کی قیمت واپس جائے۔ انٹربینک سسٹم اور ایکسچینج کمپنیاں ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہیں، ہمارے دور میں بھی ڈالر کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کی گئی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ امید ہے کہ آئی ایم ایف کا اگلا اقتصادی جائزہ کامیاب ہوگا، جس کے نتیجے میں پاکستان کو 700 ملین ڈالر کی قسط ملے گی، تمام قوتیں مل کر کام کر رہی ہیں، کوئی طاقت مجھے ناکام نہیں کرنا چاہتی تھی۔ تمام قوتیں مل کر کام کریں گی تو ملک آگے بڑھے گا۔
سابق وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو دوبارہ معاشی طاقت بن کر جی 20 میں شامل ہونا ہے۔ مہنگائی کے خاتمے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے حوصلے کی ضرورت ہے۔