پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 3.4 اوورز میں پاکستان کی پہلی وکٹ 15 رنز پر گری جب کہ فخر زمان ایک بار پھر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 12 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔کپتان بابر اعظم ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے اور 5 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے امام الحق زیادہ دیر پچ پر نہ ٹھہر سکے اور 15 کے سکور پر پویلین چلے گئے۔
قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر ناکام ہونے کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے ٹیم کو سنبھالا سعود شکیل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر شاندار ففٹی مکمل کی جب کہ محمد رضوان نے 6 چوکوں کی مدد سے 50 رنز مکمل کیے۔سعود شکیل اور محمد رضوان بالترتیب 68 اور 68 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے افتخار احمد 9 شاداب خان 32 محمد نواز 39 جبکہ حسن علی بغیر کوئی سکور بنائے آؤٹ ہوئے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈز نے 4 جبکہ وین بیک پال وین میکری آرین دت اور کولن ایکرمین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل بھارتی شہر حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہالینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج کے میچ میں ورلڈ کپ کا اچھا آغاز کریں گے کوشش کریں گے کہ 290 یا 300 پلس رنز بنائیں۔ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے ہالینڈ کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ پچ دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے سازگار ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز احمد آباد میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔