یہ بھی پڑھیں
ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میںہالینڈ کو شکست دیدی
بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسین شنتو نے سب سے زیادہ 59 رنز بنائے، مہدی حسن میراز نے 57 رنز، لاطینی داس نے 13 رنز، شکیب الحسن نے 14 اور تنزید حسن نے 5 رنز بنائے۔افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی، نوین حق اور عظمت اللہ عمرزئی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
افغانستان کی جانب سے اوپنر رحمان اللہ گرباز 47 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، اس کے علاوہ ابراہیم زدران نے 22، رحمت شاہ اور حشمت اللہ شاہدی نے 18، 18 اور عظمت اللہ عمرزئی نے 22 رنز بنائے۔نجیب اللہ زدران 5 اور محمد نبی 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، راشد خان نے 9 اور مجیب الرحمان نے صرف ایک رن بنایا۔ اس کے علاوہ نوین الحق اور فضل فاروقی کو ایک بھی رن نہیں ملا۔بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن اور مہدی حسن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ شرف الاسلام نے دو اور تسن احمد، مستفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں
سعود شکیل کی جانب سے ورلڈ کپ کی دوسری تیز ترین ففٹی
بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا، یہ میچ ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالہ کے ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ ہمیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
افغانستان کے کپتان حشمت اللہ نے کہا کہ ہم بھارت میں ہیں اور پرجوش ہیں، آئی پی ایل کھیلنے سے ہمیں اس میچ میں بہت فائدہ ہوگا، بھارت ایک طرح سے ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے۔کرکٹ ورلڈ کپ کا آج دوسرا میچ نئی دہلی میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔