174
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے ملاقاتوں اور ورکرز کنونشن کا سلسلہ جاری ہے۔
پنڈال میں 25 فٹ اونچا اور 60 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے، جلسے کے لیے پنڈال میں 20 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جب کہ جلسے کی دیگر تمام تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔
مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر اور یوتھ ونگ لاہور کے صدر فیصل کھوکھر نے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا، جلسے سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز خطاب کریں گی۔
جلسے میں پارٹی کے سینئر رہنما پرویز رشید اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب بھی شرکت کریں گی۔