اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں 450 مقامات پر بمباری کی جس سے رہائشی عمارتیں کھنڈر بن گئیں۔ غزہ پر حملوں کے جواب میں اسرائیلی شہر عسقلان پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔ حماس کے القسام بریگیڈ نے تل ابیب کے بن گوریون ہوائی اڈے کو بھی میزائلوں سے نشانہ بنایا۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں اسرائیلی نمائندے نے حماس کے پاس غزہ میں 100 سے 150 اسرائیلی یرغمالیوں کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے۔
یمن کے حوثیوں نے بھی غزہ کو سرخ لکیر قرار دیتے ہوئے حماس اور القسام بریگیڈز کو مدد کی پیشکش کی اور امریکا کو خبردار کیا کہ غزہ میں مداخلت کی صورت میں ڈرون اور میزائلوں سے جواب دیا جائے گا۔
390