پوسٹل بیلٹ پیپرز سے حاصل ووٹوں کی گنتی کیلئے امیدوار مدعو

الیکشن ایکٹ کے مطابق ہر حلقے کا ریٹرننگ آفیسر پوسٹل بیلٹ پیپر کے ذریعے حاصل کیے گئے ووٹوں کی گنتی کے لیے پوسٹل بیلٹ کے حوالے سے امیدواروں کو تاریخ اور وقت کی تحریری اطلاع دیتا ہے۔
ایکٹ کے مطابق پوسٹل بیلٹ پیپرز کے مہر بند لفافے حلقے کے امیدواروں یا ان کے نمائندوں کی موجودگی میں کھولے جاتے ہیں، پوسٹل بیلٹ سے حاصل ہونے والے ووٹ امیدواروں کے ووٹوں میں شامل کیے جائیں گے.
ریٹرننگ افسران کو پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے بعد فارم 48 کے ذریعے الیکشن کمیشن کو مطلع کرنے کی ضرورت ہے، پوسٹل بیلٹ کم مارجن والے حلقوں میں فیصلہ کن ہو سکتے ہیں.
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لیے 4 لاکھ 49 ہزار 287 درخواستیں موصول ہوئیں، قومی اسمبلی کے لیے 2 لاکھ 6 ہزار 533 اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے 2 لاکھ 42 ہزار 754 درخواستیں موصول ہوئیں.
ای سی پی کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے لیے 74 ہزار 274 درخواستیں اور سندھ اسمبلی کے لیے 26 ہزار 649 درخواستیں موصول ہوئیں، خیبرپختونخوا سے 81 ہزار 282 درخواستیں دی گئیں جبکہ بلوچستان سے 60 ہزار 550 درخواستیں موصول ہوئیں.
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق متعلقہ ریٹرننگ افسران نے درخواست گزار ووٹرز کو پوسٹل بیلٹ پیپرز بھیجے جن میں ڈاک کے ذریعے ووٹ دینے کا حق استعمال کرنے والے جیلوں کے قیدی بھی شامل ہیں.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں