یو اے ای میں عید الفطر کی تعطیلات کب ہونگی ؟

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 29 رمضان سے 3 شوال تک عید کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، یعنی قمری کیلنڈر کے مطابق 4 سے 6 دن کی تعطیلات ہوسکتی ہیں اور غالباً 6 دن کی چھٹیاں ہوسکتی ہیں۔ماہرین فلکیات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پہلا روزہ 12 مارچ کو ہونے کا امکان ہے اور اس سال رمضان کا مہینہ 30 دن کا ہونے کا قوی امکان ہے۔

اگر ایسا ہوتا ہے تو 3 شوال کی تعطیلات 29 رمضان سے 6 دن کی ہو جائیں گی کیونکہ 3 شوال ہفتہ کو ہو گی اور اگلے دن اتوار کو بھی ہفتہ وار تعطیل ہو گی۔اور اگر رمضان 29 دن کا ہو جائے تو یہ تعطیلات 4 دن کی ہو جائیں گی جس کا امکان بہت کم ہے۔متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس 10 مارچ کو ہوگا اور اس سال روزے کا دورانیہ 13 گھنٹے 45 منٹ سے 14 گھنٹے 25 منٹ تک ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔