اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہنگامی اجلاس طلب کیا۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پارٹی کا ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوگا۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ مریم نواز اور حمزہ شہباز کے علاوہ وفاقی و صوبائی وزراء اور سینئر لیگی رہنما بھی شریک ہوں گے۔ .
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ سمیت دیگر بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
16