اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات اعزاز کی بات ہے۔
وائٹ ہاؤس میں فیلڈ مارشل کے اعزاز میں ظہرانے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے سید عاصم منیر کے دورے پر شکریہ ادا کیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عاصم منیر سے ملنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اب جنگ میں نہ جانے کے لیے آپ کا شکریہ۔
میں نے عاصم منیر کو جنگ بندی کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنے کی دعوت دی تھی۔.ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت جوہری طاقتیں ہیں، پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات ہو رہی ہے اور دونوں ممالک کی قیادت بہت اچھی ہے۔
اس سے قبل فیلڈ مارشل امریکی صدر کے ظہرانے میں شرکت کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچے تھے جہاں دونوں کی ملاقات دوپہر کے کھانے پر ہوئی تھی۔
یہ ملاقات اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ امریکہ علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار سے بخوبی واقف ہے۔.فیلڈ مارشل کا دورہ امریکہ جنوبی ایشیائی خطے میں علاقائی استحکام کے طور پر پاکستان کے کردار کی نشاندہی کرتا ہے۔
یہ دورہ عالمی سطح پر پاکستان کی فوجی قیادت کا ثبوت ہے ٹرمپ اور فیلڈ مارشل کی ملاقات پاکستان کی فوجی قیادت میں بڑھتے ہوئے اعتماد اور اہمیت کی نشاندہی کرتی ہے۔