اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کے 26 ارکان کو قواعد کی سنگین خلاف ورزیوں، ایوان میں ہلڑ بازی، ایجنڈا کے کاغذ پھاڑنے اور نعرے بازی کرنے پر 15 اجلاسوں کے لیے معطل کر دیا ہے۔
اس فیصلے کا اعلان ایک اجلاس کے دوران کیا گیا، جس میں اسپیکر نے کہا کہ ایوان کی تقدس اور نظم و ضبط کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قواعد 223 اور 210 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنا ناگزیر ہے۔
معطل ہونے والے ارکان میں ملک فہد مسعود، محمد تنویر اسلم، سید رفعت محمود، یاسر محمود قریشی، کلیم اللہ خان، محمد انصار اقبال، علی آصف، ذوالفقار علی، احمد مجتبیٰ چوہدری، شاہد جاوید، محمد اسماعیل، خیال احمد، شہباز احمد، طیب رشید، امتیاز محمود، علی امتیاز، سردار رشید طفیل، رائے محمد مرتضیٰ اقبال، خالد زبیر نثار، چوہدری محمد اعجاز شفی، ایمان کنول، محمد نعیم، سجاد احمد، رانا اورنگزیب، شہباز عامر، اور اسامہ اصغر علی گجر شامل ہیں۔اس فیصلے کے بعد ایوان میں نظم و ضبط کی بحالی کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں تاکہ آئندہ ایسی صورتحال سے بچا جا سکے۔