اوٹاوا میں جنوری سے لاپتہ خاتون کے قتل کا معمہ، شوہر پر فرسٹ ڈگری قتل کا مقدمہ درج

اردوورلڈکیینڈا(ویب نیوز)کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں جنوری سے لاپتا 64 سالہ خاتون کے کیس میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے ان کے شوہر پر فرسٹ ڈگری قتل کا مقدمہ درج کر دیا ہے۔

اوٹاوا پولیس کے مطابق 63 سالہ وکٹر کونوکوف پر اپنی اہلیہ اولگا کونوکووا کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اولگا رواں سال جنوری سے لاپتا تھیں، جبکہ ان سے آخری بار موسم سرما کے دوران رابطہ ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی گمشدگی کے حالات ابتدا ہی سے مشتبہ تھے۔

پولیس نے بتایا کہ اب تک اولگا کونوکووا کی لاش برآمد نہیں ہو سکی، تاہم تفتیش جاری ہے۔

اوٹاوا پولیس نے اس واقعے کو فیماسائیڈ (Femicide) قرار دیا ہے، جو رواں سال شہر میں خواتین کے خلاف اس نوعیت کا دوسرا جبکہ مجموعی طور پر چھٹا قتل ہے۔

پولیس کے مطابق فیماسائیڈ سے مراد خواتین یا بچیوں کا صرف ان کی جنس کی بنیاد پر قتل کیا جانا ہے۔

اوٹاوا پولیس نے 2024 میں کینیڈا میں پہلی بار "فیماسائیڈ” کی اصطلاح کو سرکاری طور پر استعمال کرنا شروع کیا تھا، تاکہ خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کی سنگینی کو واضح کیا جا سکے۔

ادھر پولیس کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اوٹاوا میں گھریلو یا قریبی شریک حیات کے تشدد (Intimate Partner Violence) کے واقعات میں سال بہ سال 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جنوری میں جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ایسے 7 ہزار 840 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں تقریباً 80 فیصد متاثرین خواتین یا بچیاں تھیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اوٹاوا پولیس کو گھریلو تشدد سے متعلق اوسطاً روزانہ 21 کالز موصول ہوئیں، جبکہ 2024 میں یہ اوسط 18 کالز روزانہ تھی، جو تشویشناک اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں