اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عمران خان کو نااہل قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن میں پی ڈی ایم نے ریفرنس دائر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ریفرنس دائر کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم نے آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت ایک ریفرنس دائر کیا جسے محسن شاہنواز رانجھا نے الیکشن کمیشن میں جمع کرایا ہے۔ ریفرنس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کو اثاثے ظاہر نہیں کیا جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی بھی جلد عمران خان کے خلاف ریفرنس بھیجیں گے۔