بھارت میں مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں ، اتر پردیش میں ایک مدرسہ مسمار، دو بند

اردو ولڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) بھارت میں مسلمانوں کے مذہبی اور تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں سرکاری زمین پر قبضے کے الزام میں ایک مدرسے کو مسمار کر دیا گیا جبکہ دو دیگر مدارس کو بند کر دیا گیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ متعلقہ مدرسہ سرکاری اراضی پر قائم تھا، جس کے باعث اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔ تاہم مدرسہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ادارہ سن 2000ء سے باقاعدہ رجسٹرڈ ہے اور اس کے تمام قانونی کاغذات مکمل اور درست ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک ہندو تنظیم کے سربراہ نے اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ معروف اسلامی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کے خلاف بھی بلڈوزر کارروائی کی جائے، جس کے بعد مسلم حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
دوسری جانب ریاست اتراکھنڈ کے شہر دہرادون میں ایک مسجد پر عائد پابندی کے بعد بعض انتہاپسند عناصر نے مسجد کے باہر ہندو مذہبی رسومات کا آغاز کر دیا، جس پر مقامی سطح پر شدید بحث اور ردعمل سامنے آیا ہے۔مسلم تنظیموں اور سماجی کارکنوں نے ان اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہبی اور تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائیاں اقلیتوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھا رہی ہیں۔
دوسری جانب حکام کا مؤقف ہے کہ تمام کارروائیاں قانون اور ضابطوں کے مطابق کی جا رہی ہیں۔ تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات مذہبی ہم آہنگی کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں سماجی کشیدگی میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔سیاسی و سماجی مبصرین کے مطابق حالیہ واقعات نے ایک بار پھر بھارت میں اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادی کے حوالے سے بحث چھیڑ دی ہے ۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں