اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سستے ریلیف پیکیج کی خیبرپختونخوا تک توسیع کی منظوری دے دی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر پانچ اشیاء پر سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ سیکڑوں اشیا کی درآمد پر پابندی کے بعد 30 جون تک بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں پر آنے والے سامان اور کنٹینرز کے لیے ایک بار کی رعایت کی منظوری دی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے مہنگائی کے باعث مشکلات کا شکار عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم اس
کے باوجود مہنگائی کی شرح انتہائی بلند ہے جس کی وجہ سے عوام کا گزارہ مشکل ہوتا جارہاہے توانائی بحران کے باعث لوڈ شیڈنگ نے بھی عوام کا جینا محال کیا ہوا ہے ایسے میں ریلیف پیکیج کا اعلان خوش آئند بات ہے تاہم ضروری بنایا جائے کہ ریلیف پیکج کا عام آدمی کو فائدہ ہو