طالبان ملا عمر کی زیر زمین چھپائی گاڑی منظر عام پر لے آئے

 

ارډډډدو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)طالبان ملا عمر کی زیر زمین چھپی گاڑی منظر عام پر لے آئے ٹوئٹر پر طالبان حکومت سے وابستہ ایک اہلکار محمد جلال نے اپنی ٹوئٹ میں کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جس میں گاڑی واضح نظر آرہی ہے ۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی
کو محفوظ رکھنے کے لئے اس کو پلاسٹک شیٹ سے کور کیا گیاتھا
طالبان کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی ملا عمر استعمال کرتے تھے اور جب و ہ زاہل جاتے تھے تو یہ ویگوگاڑی ان کے پاس ہوتی تھی
ٹویٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ گاڑی کہاں اور کب دفن کی گئی
اس سے قبل وہ گھر بھی طالبا ن نے دکھایا تھا جہاں ملا عمر نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے تھے ملا عمر کا جولائی 2015 میں بیماری کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا۔

 

ہمیں فالو کریں