اعظم سواتی کا غصہ جائز ہے، ریاستی فسطائیت کے خلاف سب کو آواز اٹھانی ہوگی، عمران خان

اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کا سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری پر ردعمل سامنے آیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ حیران ہوں کہ ہم کتنی تیزی سے فاشسٹ ریاست کی طرف بڑھ رہے ہیں، سینیٹر اعظم سواتی کو حراست میں تشدد اور بلیک میل کیے جانے کی ویڈیو ان کی اہلیہ کو بھیجی گئی یہ درد کو کوئی کیسے سمجھے ؟
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اعظم سواتی کا ناانصافی پر غصہ اور مایوسی جائز ہے، خاص طور پر یہ کہ سینیٹرز کی جانب سے ان کی حمایت میں اپیلوں کے پندرہ دن سے زائد عرصے کے باوجود سپریم کورٹ کے دروازے ان پر بند رہے۔

سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹ کرتے ہیں پھر گرفتار ہو جاتے ہیں، سب کو اس ریاستی فسطائیت کے خلاف آواز اٹھانی ہوگی۔

ہمیں فالو کریں