جب تک امریکہ ذمہ داری پوری نہیں کرتا،معاہدے پرعملدرآمد نہیں کرینگے ، ایران

اردو ولڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران نے واضح کیا ہے کہ جب تک دوسرا فریق اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا، وہ بھی کسی معاہدے پر عمل درآمد کا پابند نہیں ہوگا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان موجود مفاہمتی یادداشت اس وقت بحران سے دوچار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا مسلسل اس مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کر رہا ہے، جس کے باعث معاہدے پر پیش رفت تعطل کا شکار ہو گئی ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ بین الاقوامی معاہدوں اور اپنے وعدوں کی پاسداری پر زور دیا ہے، تاہم کسی بھی معاہدے پر یکطرفہ عمل درآمد ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دوسرا فریق اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا تو ایران بھی معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں پر عمل درآمد نہیں کرے گا۔ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ کسی بھی معاہدے کی کامیابی کے لیے تمام فریقوں کا اپنی ذمہ داریوں پر مکمل اور متوازن انداز میں عمل کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزیاں اعتماد کو نقصان پہنچاتی ہیں اور سفارتی عمل کو متاثر کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران اب بھی سفارتی حل اور مذاکرات کا حامی ہے، لیکن مذاکرات اسی صورت نتیجہ خیز ثابت ہو سکتے ہیں جب تمام فریق اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کریں اور معاہدے کی شرائط پر دیانت داری سے عمل کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں