چین نے ایک بار پھر دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستان کو 50 کروڑ ڈالردے دئیے 

 

 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ملک میں بدترین معاشی بحران کے دوران چین نے مشکل وقت میں ایک بار پھر پاکستان کو 500 ملین ڈالر دیے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا لمیٹڈ (آئی سی بی سی) سے 1.3 بلین ڈالر کی فنانسنگ سہولت میں سے 500 ملین ڈالر (500 ملین ڈالر) مل چکے ہیں۔ اس سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ 1.3 بلین ڈالر کی فنانسنگ کے حوالے سے تمام رسمی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں اور چینی بینک نے رول اوور سہولت کی منظوری دے دی ہے، جو تین اقساط میں دی جائے گی، جس میں سے پہلی قسط  موصول ہو گئی ہے

قبل ازیں  اسحاق ڈار نے کہا  تھا کہ ملک کی معیشت کے لیے فنانسنگ بہت ضروری ہے، جو ادائیگیوں کے توازن کے بحران کا سامنا کر رہی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے پاس موجود غیر ملکی ذخائر اس سطح تک گر گئے جو بمشکل تین ہفتوں کا احاطہ کر سکے۔

 

ہمیں فالو کریں