ملک میں کورونا کی شرح 3 فیصد سے زائد، مزید 2 اموات

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 3.41 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

قومی ادارہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 ہزار 813 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 641 میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کی شرح 3.41 فیصد رہی
قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ 119 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

خیال رہے کہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی اس وقت کورونا کی چھٹی لہر کی لپیٹ میں ہے جہاں شرح سب سے زیادہ ریکارڈ کی جارہی ہے۔

 

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]