ڈارون ٹیسٹ: مچل اسٹارک اور مہدی حسن کے درمیان تلخ جملوں کی ویڈیو وائرل

 ارد ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان ڈارون ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک اور بنگلادیشی آل راؤنڈر مہدی حسن میراز کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بنگلادیشی ٹیم اپنی اننگز میں بیٹنگ کر رہی تھی اور مہدی حسن نے مچل اسٹارک کی گیند پر پوائنٹ کی جانب شاٹ کھیلنے کے بعد رن لینے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں :

ڈارون ٹیسٹ، تنزید حسن کی شاندار سنچری، بنگلادیش کی آسٹریلیا پر گرفت مضبوط

پچ پر دوڑنے پر اسٹارک ناراض

واقعہ مچل اسٹارک کے 21ویں اوور کے دوران پیش آیا۔ مہدی حسن نے گیند کو پوائنٹ کی جانب کھیلنے کے بعد رن مکمل کرنے کے لیے پچ کے درمیانی حصے کی طرف دوڑ لگائی۔

اسی دوران امپائر کمار دھرماسینا نے فوری مداخلت کرتے ہوئے مہدی حسن کو پچ کے محفوظ حصے پر دوڑنے سے خبردار کیا۔ امپائر نے انہیں یاد دلایا کہ بلے بازوں کو پچ کے مخصوص محفوظ حصے پر دوڑنے سے گریز کرنا چاہیے تاکہ پچ کو نقصان نہ پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں :

ڈارون ٹیسٹ: حسن محمود کی تباہ کن بولنگ، آسٹریلیا 198 رنز پر آل آؤٹ

مہدی حسن نے اس موقع پر مؤقف اختیار کیا کہ وہ رن لیتے وقت مچل اسٹارک کے راستے کی وجہ سے اس سمت گئے تھے۔

مچل اسٹارک نے سخت لہجے میں جواب دیا

امپائر کی مداخلت کے بعد مچل اسٹارک بھی مہدی حسن سے بات کرتے ہوئے دکھائی دیے۔ اسٹارک نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے بنگلادیشی آل راؤنڈر کو پچ کے محفوظ حصے اور اپنے فالو تھرو کے راستے سے دور رہنے کا کہا۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]