دیپالپور روڈ پر قیامت خیز حادثہ، مسافر بس ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی، 11 افراد جاں بحق، 33 زخمی

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)دیپالپور روڈ پر مسافر بس اور آلوؤں سے لدے ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 33 شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، جبکہ بس میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس ملتان سے لاہور جا رہی تھی کہ دیپالپور روڈ پر 17 ایس پی کے قریب آلوؤں سے لدے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ بس بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس کے باعث متعدد مسافر اس کے اندر پھنس گئے۔

پولیس اہلکار بھی حادثے کا شکار

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پیرا فورس اور پٹرولنگ پولیس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور بس میں پھنسے زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ

ڈپٹی کمشنر آصف رضا اور ڈی پی او جاوید اقبال بھی حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے اور جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کا عمل جاری ہے۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]