ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکامی، موسا د کا ڈپٹی ڈائریکٹربرطرف

 اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں حکومت کی تبدیلی یا نظام کے خاتمے کے مبینہ منصوبے میں ناکامی کے بعد موساد کے نئے سربراہ رومن گفمین نے اپنے نائب کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق رومن گفمین نے حال ہی میں موساد کی سربراہی سنبھالی ہے اور عہدہ سنبھالنے کے چند ہی دن بعد ادارے میں اہم تبدیلیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ برطرف کیے گئے نائب سربراہ کا نام سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ظاہر نہیں کیا گیا اور انہیں صرف حرف اے” (A) سے شناخت کیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مذکورہ افسر گزشتہ 22 برس سے موساد میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ اطلاعات ہیں کہ انہیں گزشتہ سال ایران میں حکومت مخالف سرگرمیوں اور نظام کی تبدیلی کے لیے سیکڑوں خفیہ ایجنٹوں پر مشتمل نیٹ ورک اور تقریباً ایک ارب شیکل کا بجٹ فراہم کیا گیا تھا، تاہم مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہو سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موساد کی نئی قیادت نے اس ناکامی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

اسی تناظر میں موساد کے بین الاقوامی تعلقات کے شعبے کے سربراہ نے بھی حالیہ دنوں میں استعفیٰ دے دیا، جبکہ مزید اعلیٰ عہدیداروں کے بھی اپنے عہدے چھوڑنے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔دوسری جانب موساد کی جانب سے جاری سرکاری بیان میں برطرف کیے گئے نائب سربراہ کی طویل خدمات کو سراہا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے دو دہائیوں سے زائد عرصے تک اسرائیل کی سلامتی اور خفیہ آپریشنز میں اہم کردار ادا کیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق موساد میں یہ تبدیلیاں ادارے کی نئی حکمت عملی اور قیادت کے وژن کا حصہ ہیں، جبکہ ایران کے حوالے سے اسرائیل کی پالیسی آئندہ بھی خطے کی سیاست میں اہم موضوع بنی رہے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں