اسلام آباد ایئرپورٹ پر پرواز میں تاخیر، مسافروں کا رن وے کے قریب احتجاج،دھرنا

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک نجی فضائی کمپنی کی پرواز میں غیر معمولی تاخیر کے خلاف مسافروں نے رن وے کے قریب احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے دیا۔

ذرائع کے مطابق مدینہ منورہ جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز نمبر PA-2766 دوپہر ایک بجے روانہ ہونا تھی، تاہم طیارے میں فنی خرابی سامنے آنے کے بعد پرواز بار بار مؤخر ہوتی رہی۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ وہ پرواز کے مقررہ وقت سے کئی گھنٹے قبل ہوائی اڈے پہنچ گئے تھے، لیکن بورڈنگ مکمل ہونے کے باوجود انہیں طویل انتظار کرنا پڑا۔ ان کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے تاخیر کی وجوہات اور متوقع روانگی کے وقت کے بارے میں واضح معلومات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔

مسلسل تاخیر اور غیر یقینی صورتحال سے مشتعل مسافروں نے رن وے کے قریب جمع ہو کر احتجاج کیا اور فوری متبادل انتظامات یا پرواز کی روانگی کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کے مطابق طیارے میں فنی خرابی دور کرنے کی کوششیں جاری رہیں جبکہ ہوائی اڈے اور ایئرلائن حکام نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے۔

واقعے کے بعد مسافروں نے فضائی کمپنی کے انتظامات پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں