اردو ورلڈ کینیڈ ا( ویب نیوز )گوگل پاکستان کا 75 واں یوم آزادی کراچی میں فریئر ہال کے ڈوڈل کے ساتھ منا رہا ہے۔
اس تاریخی دن کی اہمیت کے بارے میں ایک نوٹ میں گوگل نے کہا، "1947 میں اس دن پاکستان نے آزادی حاصل کی اور ایک خودمختار ملک بن گیا۔ یہ عام تعطیل پاکستان کے بانیوں کے کارناموں اور وراثت کو بھی یاد کرتی ہے۔”
گوگل نے اپنے پیغام میں کہا کہ "ملک کے یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوتا ہے، جس کے بعد صدارتی اور پارلیمنٹ کی عمارتوں پر پرچم کشائی کی تقریبات ہوتی ہیں۔”
"قومی ترقی کے بارے میں بہت سی تقاریر سیاسی رہنماؤں کی طرف سے کی جاتی ہیں اور عوام کو ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیا جاتا ہے۔”
گوگل نے کہا کہ تہوار جیسے پریڈ، آتش بازی کی نمائش، حب الوطنی کے کنسرٹ اور ایوارڈ کی تقریبات بھی پورے ملک میں منعقد کی جاتی ہیں۔
ڈوگل کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے جو اس نے ملک کے یوم آزادی کے موقع پر منتخب کیا تھا، گوگل نے کہا، "آج کے آرٹ ورک میں کراچی کا فریئر ہال نمایاں ہے، جو 1865 میں ٹاؤن ہال کے طور پر کام کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔”