93
اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق سماعت کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون میں گاڑیوں کا داخلہ روک دیا۔
آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق اہم سماعت ہوگی۔ کیپٹل پولیس نے سماعت کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سیکورٹی سخت کردی ہے
گاڑیوں کاداخلہ ایکسپریس چوک میں بھی بند ہے اراکین اسمبلی اور میڈیا کوریڈ زون میں داخلے کی اجازت ہوگی
پولیس نے کہا ہے کہ امن وامان برقرار رکھنے کے لئے شہریوں کے تعاون کی ضرورت ہے