کینیڈا،برٹش کولمبیا اور البرٹا میں شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ، وارننگ جاری

اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز ) کینیڈا کے محکمہ ماحولیات نے صوبہ البرٹا اور برٹش کولمبیا کے بعض علاقوں کے لیے شدید بارش کی وارننگ اور خصوصی موسمی بیان جاری کرتے ہوئے شہریوں کو ممکنہ سیلابی صورتحال سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

حکام کے مطابق آنے والے دنوں میں مسلسل بارش کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ ماحولیات کے مطابق شمال مشرقی البرٹا کے شہر فورٹ میک مرے سے لے کر جنوبی شہر لیتھ برج تک ہفتے سے بدھ کے دوران 50 سے 100 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ بعض علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوسکتا ہے جبکہ پلوں، ندی نالوں اور دریا کے کناروں کے قریب کٹاؤ اور نقصان کا خطرہ بھی موجود ہے۔

دوسری جانب برٹش کولمبیا کے جنوب مشرقی کوٹینے خطے کے لیے جاری خصوصی موسمی بیان میں کہا گیا ہے کہ اگلے پانچ دنوں کے دوران تقریباً 80 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق ایک طاقتور کم دباؤ کا نظام اس پورے خطے میں معتدل سے شدید بارش لائے گا، تاہم اس کے درست راستے کے بارے میں ابھی کچھ غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔حکام نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارش، بلند پہاڑی علاقوں میں برف کے پگھلنے اور بعض مقامات پر بارش کے ساتھ برف گرنے کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ برٹش کولمبیا کی حکومت نے بھی متعدد متاثرہ آبادیوں کے لیے انخلاء الرٹ جاری کرتے ہوئے رہائشیوں کو مختصر نوٹس پر علاقہ چھوڑنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے ۔
ادھر البرٹا کی وزیر اعلیٰ ڈینئل سمتھ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ممکنہ سیلاب سے متاثر ہونے والی کمیونٹیز کی مدد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال 2013 کے تباہ کن سیلاب جیسی نہیں، تاہم حکام مسلسل حالات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ گزشتہ بڑے سیلاب کے دوران جنوبی البرٹا میں ہزاروں افراد کو اپنے گھر چھوڑنا پڑے تھے جبکہ سیکڑوں عمارتیں متاثر ہوئی تھیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں