عمران خان اورشاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات،سرگو شیاں کیں 

 

 

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے وکلا نے اڈیالہ جیل میں سہولیات کی کوئی شکایت نہیں کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی درخواست پر سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں سلاخوں کے پیچھے کرسی پر بیٹھے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے درمیان سرگوشیاں ہوئیں

سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گئی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے پی ٹی آئی کے وکلا کی مختصر گفتگو ہوئی، ہاتھ ملایا، چیئرمین پی ٹی آئی بظاہر نارمل حالت میں تھے، ان کا وزن کم ہوتا دکھائی دے رہا تھا۔

ہمیں فالو کریں