بھارت افغانستان کے ذریعے سازش کر رہا ہے،عاصم افتخار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز )  اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گرد حملوں پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتا اور اپنی سرزمین اور عوام کے تحفظ کے لیے جہاں اور جب ضرورت ہوگی، حقِ دفاع کے تحت کارروائی کرے گا۔

افغانستان کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں عاصم افتخار نے بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ افغانستان کی مدد کی آڑ میں پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے کی سازشیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کالعدم تنظیمیں ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کو پراکسی کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جو افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد حملے انجام دے رہی ہیں۔عاصم افتخار نے کہا کہ دہائیوں سے افغانستان میں دہشت گردی ایک سنگین مسئلہ رہی ہے اور اس کے اثرات پڑوسی ممالک اور وسیع تر خطے پر محسوس کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ افغانستان کی سرزمین دہشت گرد تنظیموں کے لیے محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہوتی رہی ہے، اور یہ گروہ مخالفین پاکستان اور دیگر ممالک کے خلاف کارروائیاں کرنے کے لیے سرگرم رہے ہیں۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ توقع تھی کہ طالبان افغانستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اقدامات کریں گے، لیکن بدقسمتی سے طالبان نے اس معاملے میں ناکامی دکھائی۔

انہوں نے کہا کہ طالبان نے پاکستان اور دیگر ممالک کے جائز سکیورٹی خدشات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا ہے۔عاصم افتخار کے بیان سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان نہ صرف اپنے تحفظ کے لیے سرگرم رہے گا بلکہ بین الاقوامی فورمز پر بھی افغانستان کی صورتحال اور دہشت گرد تنظیموں کے خطرات کے حوالے سے اپنی تشویش واضح کرتا رہے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں