فلسطین کو تسلیم کیے جانے تک ابراہم اکارڈ پر کوئی لچک نہیں دکھائیں گے،اسحاق ڈار

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ابراہیمی معاہدے سے متعلق مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں، تاہم پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے اور فلسطینی ریاست کے قیام تک اس معاہدے کے حوالے سے کسی قسم کی نرمی یا لچک اختیار نہیں کی جائے گی۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا مؤقف غیر تبدیل شدہ ہے اور یہ تب تک برقرار رہے گا جب تک 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوتی اور القدس الشریف کو اس کا دارالحکومت تسلیم نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کے فروغ کے لیے کردار ادا کرتا رہا ہے اور عالمی سطح پر ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی بحالی میں بھی مثبت کوششیں کی گئی ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان نے تقریباً 47 سال بعد دونوں ممالک کو دوبارہ ابتدائی مذاکراتی عمل تک لانے میں سہولت کاری کا کردار ادا کیا۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ میں بہتری آئی ہے اور بھارت کی جانب سے پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں۔

انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں پاکستانی سفیر اور وزارتِ خارجہ کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، اور اس دوران دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔

فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کرتا ہے، جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے، اور دونوں مسائل پر پاکستان کا مؤقف واضح اور مستقل ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کے بعد کچھ مسلم ممالک، جن میں پاکستان، سعودی عرب اور قطر شامل ہیں، کو بھی ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونا چاہیے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں