اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 22، 22 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑی کمی کی گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اور اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت 381 روپے 78 پیسے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ اس سے قبل دونوں ایندھن زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہے تھے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 41 روپے 44 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر مقرر ہوئی ہے، جبکہ پہلے یہ 313 روپے 44 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔
وزیرِاعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ جب بھی مالی گنجائش پیدا ہوگی تو عوام کو ریلیف دیا جائے گا، اور حالیہ فیصلہ اسی وعدے کی عملی شکل ہے۔
حکام کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں اور مالی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد یہ کمی ممکن ہوئی ہے، جس کا مقصد عوام پر مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنا ہے۔