پارٹی کو کہتا ہے جیل بھر و خود چوہا گھر چھپ کے بیٹھا ہے، خواجہ آصف کا عمران خان پر طنز

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  عمران خان پوری پارٹی کو کہتے ہیں جیلیں بھرو اور خودچوہا خود گھر میں چھپا ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ کارکنوں کو آوازیں دے رہا  ہے ، زمان پارک آؤ، مجھے بچاؤ،   عدالت کو بتا  رہاہے کہ میں بوڑھا اور زخمی ہوں حاضر نہیں ہو سکتا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جب ان کے ساتھی 2 دن قید ہوتے ہیں تو ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر روتے ہیں۔ یہ نواز شریف ہی تھے جو اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر وطن واپس آئے۔

ہمیں فالو کریں