استعفوں کی منظوری کو کالعدم قرار دیا جائے ، پی ٹی آئی کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 42 ارکان نے استعفوں کی منظوری سے متعلق اسپیکر کے نوٹیفکیشن کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
جسٹس شاہد کریم ریاض فتیانہ اور دیگر کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی کارروائی معطل کردی ہے۔ استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سپیکر کے 42 ارکان کے استعفے منظور کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

ہمیں فالو کریں