کینیڈا کی تاریخ کا سب سے بڑا لاٹری انعام، کیلگری کے 4 دوست 9 کروڑ ڈالر کے مالک بن گئے

اردوورلڈکیینڈا(ویب نیوز)کینیڈا کی تاریخ کا سب سے بڑا لاٹری جیک پاٹ چار خوش قسمت دوستوں نے جیت لیا، کیلگری سے تعلق رکھنے والے چار افراد نے 9 کروڑ ڈالر (90 ملین کینیڈین ڈالر) کا انعام اپنے نام کرلیا۔

لاٹری حکام کے مطابق 20 اکتوبر کے لٹو میکس ڈرا میں کامیاب ہونے والے گروپ میں ایڈلسن ایلچیکو، لوولین مالوار، ہیزلین اونگ اور ویلنا رامیریز شامل ہیں۔ چاروں خواتین و حضرات پر مشتمل یہ دوستوں کا گروپ طویل عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں تھا اور ان کا مشترکہ واٹس ایپ گروپ ’’Manifesting Millions‘‘ کے نام سے قائم تھا۔

یہ 9 کروڑ ڈالر کا انعام کینیڈا کی تاریخ میں کسی بھی لاٹری میں دیا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا جیک پاٹ ہے۔ گزشتہ ماہ لاٹری حکام نے اعلان کیا تھا کہ جیتنے والا ٹکٹ کیلگری میں فروخت ہوا ہے، تاہم خوش قسمت افراد کی شناخت جمعے کے روز منظرعام پر لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :ابوظبی میں پاکستانی شہری کی 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی بڑی لاٹری نکل آئی

انعام جیتنے کی خبر دوستوں کو رات گئے ملی۔ ایڈلسن ایلچیکو کے مطابق قرعہ اندازی کے بعد وہ رات تقریباً 3 بجے بیدار ہوئے اور ای میل چیک کرتے ہوئے انہیں معلوم ہوا کہ ان کے گروپ کا ٹکٹ تمام کامیاب نمبروں سے میچ کر گیا ہے۔

انہوں نے فوری طور پر اپنے دوستوں سے رابطہ کیا، جس کے بعد پیغامات اور فون کالز کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ابتدا میں کسی کو یقین نہیں آرہا تھا کہ وہ راتوں رات کروڑ پتی بن چکے ہیں۔

چاروں فاتحین کا کہنا ہے کہ اس خطیر رقم سے وہ اپنی زندگی بہتر انداز میں گزار سکیں گے، اپنے خاندانوں کی مالی مدد کریں گے اور گھروں کے رہن سمیت دیگر مالی ذمہ داریاں ادا کرکے قرضوں سے نجات حاصل کریں گے۔

ایڈلسن ایلچیکو انعامی رقم کے استعمال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ ساتھ اپنے علاقے اور ضرورت مند افراد کی مدد بھی کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں مجھے اپنی کمیونٹی اور خاندان کے لیے کچھ کرنا ہے، بہت سے لوگ ایسے ہیں جنہیں مدد کی ضرورت ہے اور میرے نزدیک یہ ان کی مدد کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]