دفتر میں جگہ کی کمی،گلوبل افیئرز کینیڈا نے حاضری پالیسی میں عارضی نرمی کر دی

اردو ورلڈکینیڈا( ویب نیوز) گلوبل افیئرز کینیڈا نے دفتری جگہ کی کمی کے باعث اپنے ملازمین کے لیے نئی حاضری پالیسی میں عارضی نرمی کا اعلان کیا ہے

جسسے وفاقی ملازمین کو وقتی ریلیف مل گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے ٹریژری بورڈ آف کینیڈا سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہدایات کے تحت سرکاری اداروں میں حاضری بڑھانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ اس منصوبے کے مطابق سینئر افسران کو 4 مئی سے ہفتے کے پانچوں دن دفتر میں حاضر ہونا ہوگا

دیگر سرکاری ملازمین کے لیے 6 جولائی سے کم از کم چار دن کی حاضری لازمی قرار دی گئی تھی۔تاہم گلوبل افیئرز کینیڈا نے عملی مسائل، خصوصاً دفتر میں محدود جگہ کے پیش نظر اس پالیسی پر فوری مکمل عمل درآمد مؤخر کر دیا ہے۔ نئے عبوری انتظامات کے تحت مختلف سطح کے ملازمین کے لیے حاضری کا شیڈول کچھ یوں ترتیب دیا گیا ہے

4 مئی سے تمام سینئر افسران ہفتے کے پانچ دن دفتر میں کام کریں گے۔منیجرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز 6 جولائی سے 15 ستمبر کے دوران ہفتے میں چار دن دفتر آئیں گے۔دیگر ملازمین فی الحال ہفتے میں تین دن دفتر میں حاضر ہوں گے۔ادارے کے مطابق جیسے جیسے نئی دفتری جگہیں دستیاب ہوتی جائیں گی حاضری کے تقاضوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا تاکہ پالیسی کو مکمل طور پر نافذ کیا جا سکے۔

دوسری جانب پبلک سروس الائنس آف کینیڈا کی صدر شیرون ڈی سوزا نے اس فیصلے پر سخت تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے یہ پالیسی بغیر مناسب منصوبہ بندی کے نافذ کرنے کی کوشش کی، جس سے ملازمین کو غیر ضروری دباؤ اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ماہرین کے مطابق ہائبرڈ ورک ماڈل کے اس دور میں سرکاری اداروں کے لیے سب سے بڑا چیلنج محدود وسائل کے ساتھ مؤثر ورکنگ ماحول فراہم کرنا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ ایسی پالیسیوں میں بار بار ردوبدل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں