کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کا نام سن 2026 کے لیے ٹائم میگزین کی دنیا کے 100 بااثر ترین افراد کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔
وہ رہنماؤں کے زمرے میں شامل 24 نمایاں شخصیات میں سے ایک ہیں۔کارنی کی نامزدگی کی سفارش کرسٹین لیگارڈ نے کی، جنہوں نے عالمی سطح پر تعاون کے بحران کو سمجھنے اور اس پر مؤثر ردعمل دینے کی ان کی صلاحیت کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2025 میں وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد کارنی ان چند رہنماؤں میں شامل تھے جنہوں نے بدلتی ہوئی عالمی صورتحال اور کمزور ہوتے بین الاقوامی نظام کو بروقت پہچانا۔
یہ بھی پڑھیں
کینیڈا کے دارالحکومت میں خوشگوار اور یادگار تقریب،وزیر اعظم مارک کارنی کی شرکت
مارک کارنی اس سے قبل مالیاتی دنیا میں بھی ایک نمایاں مقام رکھتے تھے اور انہیں غیر رسمی طور پر مالیات کی دنیا کی ایک دلکش اور بااثر شخصیت قرار دیا جاتا رہا ہے۔ 2025 میں جسٹن ٹروڈو کے استعفے کے بعد وہ لبرل پارٹی کے رہنما منتخب ہوئے اور بعد ازاں حکومت تشکیل دی۔
اس فہرست میں کارنی کے ساتھ دیگر عالمی رہنما بھی شامل ہیں جن میں ڈونلڈ ٹرمپ، بینجمن نیتن یاہو، میٹے فریڈرکسن اور پوپ لیو چہار دہم شامل ہیں۔کارنی کی عالمی سطح پر ایک اہم تقریر عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں بھی خاصی توجہ کا مرکز بنی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دنیا کا پرانا عالمی نظام اب واپس نہیں آئے گا اور نئی حقیقتوں کے مطابق حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔