وینکوور میں ہفتے کے روز مائع قدرتی گیس کے منصوبوں کے خلاف ایک بڑی ریلی نکالی گئی
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان منصوبوں کے لیے دی جانے والی مالی معاونت فوری طور پر بند کی جائے۔۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکس سے حاصل ہونے والی رقم عوامی فلاح پر خرچ ہونی چاہیے نہ کہ نجی منصوبوں پر ۔مظاہرین نے مؤقف اختیار کیا کہ مائع قدرتی گیس کو صاف یا بہتر ایندھن کے طور پر پیش کرنا درست نہیں
س کی پیداوار اور ترسیل کے عمل سے ماحول پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ اس شعبے میں ترقی کے دعوے حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتے اور اس سے مقامی آبادی کو خاطر خواہ فائدہ نہیں پہنچ رہا۔
وینکوور،سمندر میں سنسنی خیز کارروائی،پولیس نے چلتی کشتی پر چڑھ کر خاتون کو مبینہ تشدد سے بچا لیا
ریلی کے شرکا برٹش کولمبیا میں جاری مختلف منصوبوں کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سابق میئر گریگور رابرٹسن کے دفتر کے باہر جمع ہوئے اور مطالبہ کیا کہ حکومت نجی شعبے کے ایسے منصوبوں کی مالی معاونت ختم کرے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی منصوبے بیرونی کمپنیوں کی ملکیت ہیں جس کے باعث مالی فوائد مقامی سطح پر منتقل نہیں ہوتے۔شمالی علاقے میں کسی لسمس منصوبہ کی مثال دیتے ہوئے
کہا گیا کہ اس منصوبے کے ذریعے ہر سال بڑی مقدار میں گیس بیرون ملک بھیجی جائے گی، تاہم اس سے ہونے والے ماحولیاتی اثرات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ نیسگا قوم کے علاقے میں قائم کیا جا رہا ہے جس پر مقامی حقوق اور وسائل کے استعمال کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔