مستونگ میں بم دھماکہ،بلوچستان کانسٹیبلری کے تین اہلکار شہید، 19 زخمی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے تین اہلکار شہید اور 19 زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ دشت روڈ پر کھنڈ محسوری کے قریب ہوا۔.پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول دھماکہ خیز ڈیوائس کی وجہ سے ہوا۔
دھماکہ اس وقت ہوا جب بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس آرہے تھے۔
ولیس حکام کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کر دی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ بم دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور 19 زخمی ہوئے۔ شہید اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمی اہلکاروں کی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com